مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے : لندن میئر

londonmayoratmazareqaidkarachi

لندن کے میئر صادق خان ان دنوں پاکستان کے تین روزہ دورہ پر ہیں۔ ان کے ساتھ 16 رکنی وفد بھی دورہ کا حصہ ہے۔

جناب صادق خان نے کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم کے مزار پر حاضری دی۔ مزار قائد پر لندن میئر کا استقبال پاک بحریہ کے افسران نے پرتپاک انداز میں کیا۔

اس موقع پر مزار قائد پر رکھی کتاب میں صادق خان نے لکھا کہ ”مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے”۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں مہمان نوازی پر بہت خوش ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *