امریکی سپریم کورٹ نے مسلم ممالک پر پابندی کا ٖفیصلہ دے دیا

امریکہ کی سپریم کورٹ کے 9 میں سے 7 ججوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 6 مسلم ممالک سمیت 8 ملکوں کے باشندوں پر سفری پابندی کے حکم نامے کے نفاذ کی اجازت دے دی ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان ممالک کے شہریوں پر لگائی گئی سفری پابندیاں مکمل طور پر نافذ العمل ہو سکتی ہیں۔

پابندی کے اس فیصلہ کی سپریم کورٹ کے 9 میں سے 7 ججوں نے حمایت کی جبکہ 2 نے مخالفت کی۔

امریکہ صدر نے جن ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں ان میں ایران،  شام، یمن، لیبیا، صومالیہ، چاڈ، شمالی کوریا اور وینزویلا شامل ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*