پشاور میں ٹریننگ ہاسٹل پر دہشت گردوں کا حملہ 9 افراد ہلاک

peshuniblast

برقع پوش دہشت گردوں نے پاکستان کے شہر پشاور کی زرعی یونیورسٹی کے سامنے ڈائریکٹوریٹ جنرل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کی عمارت پر حملہ کیا جس یونیورسٹی کے چوکیدار اور طلبہ سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی پاکستانی فوج کی فرنٹیئر کورپس اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ حملے میں ملوث تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے اور ڈائریکٹریٹ میں کلیئرنس آپریشن بھی مکمل کرلیا گیا۔

حملے کے عینی شاہد نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب دہشت گرد ہاسٹل میں داخل ہوئے تو طالب علم انہیں دیکھ کر بھاگنے لگے۔ ان بھاگتے ہوئے طالبان پردہشت گردوں گولیاں چلائیں۔ کچھ  طالب عملوں نے ہاسٹل کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے پاس 3 خودکش جیکٹس، 8 دستی، 2 آئی ای ڈیز بم، کلاشنکوف کے ساتھ دہشت گردی میں استعمال ہونے والا سامان بھی ملا۔

اس حملہ میں 35 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس حملہ کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *