پاکستان میں جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

عید میلاد النبی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے موقع پر پاکستان میں دن کا دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ملک بھر میں آج کے دن مختلف محافل میلاد، جلوس، ریلیاں، سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

عاشقان  رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم  نے مساجد اور اپنے  گھروں کو برقی قمقموں سے روشن کر رکھا ہے۔ اس کے ساتھ سرکاری عمارتوں کو قمقموں اور دیگر چیزوں سے سجایا گیا ہے۔

عید میلاد کے اس موقع پر ملک بھر میں مختلف جلوس نکالے جائیں گے جن کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*