پاکستانی سیاست میں نیا موڑ، قطری شہزادہ کی پاکستان آمد

قطری شہزادے حمد بن جاسم کی پاکستان آمد اور نواز شریف سے ملاقات کے بعد پاکستانی سیاست میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔

دوسری طرف پاکستان کا احتساب ادارہ نیب نواز شریف کے خلاف حدیبیہ پیپرز مل کیس دوبارہ کھولنے کے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر چکا ہے۔

ملکی ذرائع ابلاغ میں یہ بات گردش کر رہی ہےکہ قطری شہزادہ نیب کے مقدمات میں خط یا گواہی دینے پر رضامند ہے۔

نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ہونے والی اس ملاقات میں مریم نواز ، حمزہ شہباز،  سابق چئیرمین نیب سیف الرحمن ، پرویز رشید سمیت دیگر قریبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

قطری شہزادہ اس کے قبل نواز شریف خاندان کے لندن فلیٹس کے بارے میں خطوط پاکستانی عدلیہ کو دے چکا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*