نیب نے سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیرز مل کیس کو دوبارہ کھولنے کی درخواست کر دی

nabinsupremecourtforhudabiapaperscase

پاکستان کے ادارہ نیب نے سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیرز مل کیس دوبارہ کھولنے کے معاملے میں نئی درخواست دائر کر دی ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں نیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف حدیبیہ کیس میں اپیل دائر کرنے پر اثر انداز ہوئے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کی غلطی یا ججز کی غیر سنجیدگی کے باعث کیس کو تکنیکی بنیادوں پر خارج نہیں کیا جاسکتا۔

نیب نے مزید کہا ہے کہ کیس کی دوبارہ تحقیقات کی استدعا مسترد کرنا انصاف کو جھٹلانے کے مترادف ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *